ہومپاکستانخیبرپختونخوا حکومت کا مجموعی قرض 809 ارب روپے سے تجاوز، 6 ماہ...

خیبرپختونخوا حکومت کا مجموعی قرض 809 ارب روپے سے تجاوز، 6 ماہ میں 33 ارب کا اضافہ

خیبرپختونخوا حکومت کے قرض میں 6 ماہ کے دوران 33 ارب 42کروڑ روپے کا اضافہ ہوگیا۔

جاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے قرض میں ہر ماہ تقریبا ساڑھے 5ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، گزشتہ 6ماہ میں قرض 33 ارب 42 کروڑ روپے بڑھنے کے بعد مجموعی قرض 809 ارب 74 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

جاری دستاویزات کے مطابق جون سے دسمبر کے دوران صوبائی حکومت نے 25ارب 56کروڑ روپے کے قرضے واپس کئے جن میں سے 15ارب 81کروڑ روپے اصل قرض جبکہ 9ارب 75کروڑ روپے سود کی مد میں ادا کیے گئے، علاوہ ازیں اسی عرصے میں قرض کی مد میں 45ارب 9کروڑ روپے کی وصولی بھی ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ قرض عالمی مالیاتی اداروں سے لیا گیا جن میں عالمی بینک سے 46منصوبوں کیلئے 352ارب 50کروڑ روپے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 35144 منصوبوں کیلئے ایک ارب 80کروڑ روپے وصول کئے گئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں