ہومپاکستاناب بھی وقت ہے حکمران بلوچستان کے مسائل پر توجہ دیں، سراج...

اب بھی وقت ہے حکمران بلوچستان کے مسائل پر توجہ دیں، سراج الحق

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران بلوچستان کے مسائل پر توجہ دیں، بلوچستان رقبے اور سیاسی و سماجی لحاظ سے اہم صوبہ ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ماضی میں لوگ مایوس ہو کر سیاستدانوں کی طرف جاتے تھے، آج سیاستدان بے بس ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سینیٹ میں بطور سینیٹر بلوچستان کی ترجمانی کی، اب بھی وقت ہے کہ حکمران بلوچستان کے مسائل پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک تمام ادارے اپنا کام نہیں کرینگے اس وقت تک مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں