بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی ملکیتی اور ریاستی زیر کنٹرول اداروں (ایس او ایز) کی مجموعی آمدنی 2026 کے پہلے دو ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 125.7 کھرب یوآن (تقریباً 18 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔
وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران ایس او ایز کے مجموعی منافع میں گزشتہ سال کی نسبت 2 فیصد کمی ہوئی اور یہ 626.62 ارب یوآن رہا جبکہ ان کی مجموعی ٹیکس ادائیگیاں 2.3 فیصد کمی کے ساتھ 10.9 کھرب یوآن رہیں۔
فروری کے اختتام تک ان اداروں کے اثاثہ جات اور واجبات کا تناسب 65.4 فیصد رہا جو دسمبر 2025 کے اختتام پر 65.1 فیصد تھا۔


