ہومپاکستانسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا، عوام پر بوجھ بننے...

سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا، عوام پر بوجھ بننے والے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرینگے، سہیل آفریدی

وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا، عوام پر بوجھ بننے والے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرینگے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے بتایا کہ قومی و عالمی بحران پر بلائے گئے اجلاس میں پاکستان کیلئے شرکت کی۔

انہوں نے بتایا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا، اس حوالے سے صوبوں کی رائے مختلف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کبھی ایسے کسی فیصلے کا حصہ نہیں بنے جو عوام پر بوجھ بنے۔

انہوں نے کہا کہ 1375 ارب روپے سے زائد این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا جا رہا جس سے صوبہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔

وفاق کی جانب سے پیسے ملنے سے ہمارے کئی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مشرق وسطی میں امن کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے کیونکہ مسلم دنیا بحران میں ہمیشہ ہماری طرف دیکھتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں