پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا واٹس ایپ ہیک ہو گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ میرا واٹس ایپ نمبر آج صبح ہیک ہو گیا ہے، واٹس ایپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہو چکا ہے اور ہیکرز کی جانب سے رقم کی درخواستیں کی جا رہی ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تمام مالی درخواستوں کو نظر انداز کیا جائے، میں نے متعلقہ حکام سے رجوع کر لیا ہے۔


