بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کے روز تصدیق کی ہے کہ حالیہ دنوں میں 3 چینی جہاز متعلقہ فریقین کی سہولت کاری اور رابطے کے ساتھ آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔
ماؤ ننگ نے یہ بات معمول کی پریس بریفنگ کے دوران اس سوال کے جواب میں کہی کہ آیا چین کو ایران کی جانب سے جہاز رانی کی حفاظت اور آبنائے ہرمز میں گزرگاہ کی صورتحال سے متعلق مزید یقین دہانیاں موصول ہوئی ہیں یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم متعلقہ فریقین کی معاونت کے شکر گزار ہیں۔ آبنائے ہرمز اور اس سے ملحقہ سمندری علاقے اجناس اور توانائی کی تجارت کے لئے ایک اہم بین الاقوامی بحری گزرگاہ ہیں۔
ماؤ ننگ نے کہا کہ چین خلیجی خطے میں امن اور استحکام کی بحالی کے لئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔


