ہومتازہ ترینپاکستانی طالبعلم کا چین کی عملی مہارتوں کے ذریعے ملک میں زرعی...

پاکستانی طالبعلم کا چین کی عملی مہارتوں کے ذریعے ملک میں زرعی انقلاب لانے کا عزم

پاکستانی طالبعلم وجاہت حسین چین کی ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ وہ ایک تجرباتی فارم پر اپنی ٹیم کے ہمراہ بہار کے موسم پر فیلڈ ریسرچ کر رہے ہیں۔

ٹیم کا مقصد یہ ہے کہ بوائی کے اہم مرحلے کے دوران فصلوں کے نمونے جمع کر کے پودوں کی نشوونما کی نگرانی اور فصلوں کی نئی اقسام پر تحقیق کو آگے بڑھایا جائے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): وجاہت حسین، پاکستانی طالبعلم، ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی، چین

"بہار کی کاشت کے موسم میں کھیتوں میں کام کر کے میں واقعی بہت اچھا محسوس کرتا ہوں۔

فیلڈ ورک لیبارٹری کے کام سے کافی مختلف ہوتا ہے۔ لیبارٹری کا کام زیادہ منظم اور کنٹرولڈ ہوتا ہے جہاں ہم مخصوص حالات اور طریقہ کار پر عمل کرتے ہیں۔ لیکن کھیت میں موسمی تبدیلی، موسم اور مٹی کی حالت جیسے کئی عوامل ہیں جو مسلسل بدلتے رہتے ہیں۔ اس لئے ہمیں حالات کے مطابق خود کو ڈھالنا پڑتا ہے۔ اس سے ہمیں مسائل حل کرنے کی مہارتوں جیسی بہت سی چیزیں سیکھنے کا بھی موقع ملتا ہے ۔

ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آ کر میں نے پودوں کی مالیکیولر بایولوجی سے متعلق کئی مالیکیولر تکنیکیں سیکھیں۔

اپنے پہلے پروجیکٹ میں ہم نے مختلف کھیتوں سے آلو کے مختلف پتے چُنے۔ پھر آلو وائرس وائی اور آلو اسپنڈل ٹیوبَر وائرائڈ کے مشترکہ انفیکشن کا بنیادی مالیکیولر طریقہ کار شناخت کیا۔”

وجاہت حسین کو امید ہے کہ وہ چین میں سیکھی گئی مہارت اور علم کو اپنے ساتھ لائیں گے اور پاکستان کی زرعی ترقی میں حصہ ڈالیں گے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): وجاہت حسین، پاکستانی طالبعلم، ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی، چین

"اب میں اس بیماری کو کنٹرول کرنے کے لئے نینوپارٹیکل پر مبنی تکنیک تیار کر رہا ہوں۔مجھے امید ہے کہ اس تحقیق کا مستقبل میں اہم کردار ہو گا۔

پاکستان ایک زرعی ملک ہےجہاں فصلوں کے بہتر انتظام اور بیماریوں پر مؤثر انداز میں قابو پانے کے لئے جدید تحقیق کی اشد ضرورت ہے۔

ہماری ٹیم نے آلو کے پتوں میں مختلف قسم کے وائرس کی فوری شناخت کے لئے ڈیٹیکشن کٹس بھی تیار کی ہیں جو کھیتوں میں مختلف وائرسز کی بروقت تشخیص کے حوالے سے بہت فائدہ مند ہیں۔

مجھے امید ہے کہ یہ ٹیکنالوجی اور مہارتیں مستقبل میں پاکستان میں زراعت کے لئے مددگار ثابت ہوں گی۔”

چھونگ چھنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

پاکستانی طالبعلم وجاہت حسین چین کی ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں

ان دنوں وہ چھونگ چھنگ شہر میں بہار کے موسم پر فیلڈ ریسرچ کر رہے ہیں

تحقیق کا مقصد فصلوں کے نمونے جمع کر کے پودوں کی نشوونما کی نگرانی کرنا ہے

وجاہت حسین کے مطابق فیلڈ ورک لیبارٹری کے کام سے یکسر مختلف ہے

کھیتوں میں موسم اور مٹی کی حالت جیسے عوامل مسلسل بدلتے رہتے ہیں

تحقیقی تجربے نے اُسے زرعی مسائل حل کرنے کی مہارتوں سےروشناس کرایا

وجاہت نے پودوں کی مالیکیولر بایولوجی سے متعلق جدید تکنیکیں بھی سیکھ لیں

وہ ڈیٹیکشن کٹس تیار کر کے بیماریوں کی بروقت شناخت کر رہے ہیں

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں