ہومپاکستانتوانائی و ایندھن بچت، ہفتے میں دو روزہ سمارٹ لاک ڈاؤن نفاذ...

توانائی و ایندھن بچت، ہفتے میں دو روزہ سمارٹ لاک ڈاؤن نفاذ کی تجاویز تیار

وفاقی حکومت نے ملک میں توانائی اور ایندھن کی بچت کے پیش نظر ہفتے میں دو روزہ سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی تجاویز تیار کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ تجاویز صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں، تجاویز کے مطابق لاک ڈاؤن ہر ہفتے ہفتہ کی دوپہر 12 بجے سے اتوار کی رات 12 بجے تک نافذ کیا جائیگا۔

اس دوران شادی بیاہ سمیت تمام کمرشل سرگرمیاں معطل رکھنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ کاروباری مراکز، دفاتر اور دیگر غیر ضروری سرگرمیاں بھی بند رکھنے کی ہدایات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبوں کی رضامندی کے بعد باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائیگا، ابتدائی طور پر سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا آغاز 4 اپریل سے کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ صورتحال کو کنٹرول کیا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں