ہومپاکستانمشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال، پاکستان و خلیجی مالک کی 52 پروازیں...

مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال، پاکستان و خلیجی مالک کی 52 پروازیں منسوخ، 50 تاخیر کا شکار

مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان 52 پروازیں منسوخ جبکہ 50 تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

حکام کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی 11پروازیں، کراچی سے مشرقِ وسطی کی 16پروازیں منسوخ جبکہ 15میں تاخیر ہوئی ہے۔

لاہور کی کویت، دوحہ دبئی کی 8 پروازیں منسوخ، 7 تاخیر کا شکار ہیں۔

اسلام آباد سے مشرقِ وسطی کی 15پروازیں منسوخ جبکہ 20 تاخیر کا شکار ہیں۔

پشاور کی دوحہ، دبئی، ابوظہبی اور شارجہ کی 10جبکہ ملتان سے 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

حکام کے مطابق ایک ماہ میں پاکستان سے مشرق وسطی کی منسوخ پروازوں کی تعداد 2600سے زائد ہوگئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں