ایرانی فوج نے کہا ہے کہ جنگ شروع ہونے سے اب تک 800 امریکی فوجی ہلاک اور 5 ہزار زخمی ہوئے ہیں جبکہ 1321 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔
ترجمان ایرانی فوج نے کہا ہے کہ جنگ میں 17 امریکی اڈے تباہ کئے ہیں، انکا کہنا تھا کہ امریکی فوج کا ہوٹلوں میں چھپنا ذلت آمیز پسپائی ہے، امریکی فوجی حکمت عملی کی ناکامی اسکی ساکھ کو دھچکا ہے، ہم اپنے مطالبات پورا ہونے تک امریکا کو جانے نہیں دینگے۔
اس سے پہلے ایران کے فوجی ترجمان نے خلیجی ریاستوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ امریکیوں کو ان کے اڈوں سے نکال باہر کریں، انہوں نے کہا کہ خلیجی ریاستوں نے نہیں نکالا تو امریکی اڈوں کو مزید نقصان پہنچائیں گے، امریکی فوجیوں کا تعاقب کر رہے ہیں جو بھاگ گئے اور ہوٹلز میں چھپے ہیں، ہم اس ہوٹل کو امریکی سمجھتے ہیں جس میں امریکی فوجی اکٹھے ہونگے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران نے ثابت کر دیا کہ امریکی ایف 35 طیارے اب محفوظ نہیں، عالمی تجارتی گذرگاہ آبنائے ہرمز اب پہلے جیسا نہیں رہے گا۔


