گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز شمال مغربی کشمیر، گلگت بلتستان سے 84 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا جبکہ زیر زمین گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گلگت، سکردو، پتن، بالاکوٹ اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے باعث شہری خوف و ہراس کا شکار ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔
حکام کے مطابق تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


