ہومپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ، وفاقی اداروں میں بھرتیوں پر پابندی کا حکم امتناع...

اسلام آباد ہائیکورٹ، وفاقی اداروں میں بھرتیوں پر پابندی کا حکم امتناع ختم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس سمیت وفاقی اداروں میں بھرتیوں پر پابندی کا حکم امتناع ختم کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو موجودہ پالیسی کے مطابق بھرتیوں کا نیا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل لارجر بینچ کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے یکم اگست 2024ء کو جاری کردہ حکم امتناع واپس لے لیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا، درخواست گزار بیرسٹر یاور گردیزی نے دلائل کیلئے مہلت طلب کی ہے، ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق پولیس میں بھرتیوں کا عمل رکنے سے سیکیورٹی خدشات پیدا ہوئے۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو موجودہ پالیسی کے مطابق بھرتیوں کا نیا عمل شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی وجہ سے زائد العمر ہونیوالے امیدواروں کو بھی نئی بھرتیوں میں موقع دیا جائے۔

عدالت نے قرار دیا کہ تمام بھرتیاں کیس کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں