ہومتازہ ترینچھونگ چھنگ، روبوٹک سرجری پر تربیتی پروگرام میں  تین ممالک سے سرجیکل...

چھونگ چھنگ، روبوٹک سرجری پر تربیتی پروگرام میں  تین ممالک سے سرجیکل ماہرین کی شرکت

سنگاپور، بھارت اور ازبکستان سے چھ سرجیکل ماہرین 18 سے 20 مارچ تک چین کے شہر چھونگ چھنگ میں جمع ہوئے۔ اس ملاقات کا مقصد چینی روبوٹک کولوریکٹل کینسر سرجری کا عملی تجربہ حاصل کرنا تھا۔

نظریاتی مطالعہ اور عملی سرجری کے مضامین اس پہلے بین الاقوامی روبوٹک کولوریکٹل کینسر سرجری تربیتی پروگرام کا حصہ ہیں۔ میزبان ادارے چھونگ چھنگ یونیورسٹی تھری گارجز ہسپتال نے اب تک 3 ہزار سے زائد روبوٹک سرجریز مکمل کی ہیں جن میں سے 2 ہزار سے زیادہ آپریشنز ہسپتال کے آنتوں کے مرکز میں کئے گئے۔

تربیتی کورس کے دوران شریک غیر ملکی ڈاکٹروں نے ہسپتال کے مقامی طور پر تیار کردہ ریموٹ ڈوئل کنٹرول سنگل آرم سنگل پورٹ سرجیکل روبوٹ سسٹم کا عملی استعمال کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): عبد الستاروف راوشان، ڈائریکٹر، آنکولوجی سرجری، اکفا میڈلائن یونیورسٹی ہسپتال، ازبکستان

"پروفیسر شیونگ اور ان کی ٹیم سے روبوٹک سسٹم پر اعلیٰ تربیت حاصل کرینے کے لئے ہمارے طبی ماہر چین آئے۔ ہم نے بہت سی نئی باتیں سیکھیں اور یہ جانا کہ روزمرہ کی مشق میں روبوٹک سسٹم کو کیسے استعمال کرنا چاہئے۔ اسے کیسے لاگو کیا جائے اور اس کےذریعے عام لوگوں کی کیسے مدد کیا جائے۔ یہ ایک بہت حیران کن سفر تھا۔ ہمارے لئے یہ تجربہ بہت ہی اچھا رہا۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): سپراشانٹ، ڈائریکٹر جنرل سرجری، لوکمنیا ہسپتال، پونے، بھارت

"پچھلے دو سے تین دن اس تربیتی پروگرام میں گزارنا واقعی بہت شاندار تجربہ رہا۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): چھونگ یو لام، ڈائریکٹر یورولوجی، ٹان ٹوک سینگ ہسپتال، سنگاپور

"مجھے امید ہے کہ مستقبل میں بھی ہمیں یہاں چھونگ چھنگ کے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کے مواقع ملیں گے۔”

چھونگ چھنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چھونگ چھنگ میں روبوٹک کولوریکٹل کینسر سرجری کا تین روزہ تربیتی پروگرام

سنگاپور، بھارت اور ازبکستان کے چھ سرجیکل ماہرین شریک ہوئے

تربیتی پروگرام میں نظریاتی مطالعہ اور عملی آپریشن دونوں شامل تھے

چھونگ چھنگ میں تاحال تین ہزار سے زائد روبوٹک سرجریز کی گئی ہیں

ہسپتال کے آنتوں کے مرکز میں دو ہزار سے زائد سرجریز مکمل ہو گئیں

شرکاء نے ہسپتال کے چینی ساختہ روبوٹک سرجری سسٹم استعمال کئے

ازبک ماہر نے تربیت حاصل کرنے کےتجربے کو شاندار قرار دیا

تربیت کے تینوں دن شاندار اور معلوماتی رہے۔بھارتی ماہر

سنگاپور کے ماہر نےمستقبل میں بھی چھونگ چھنگ آنے کا ارادہ ظاہر کیا

تربیتی پروگرام سے بین الاقوامی سطح پر طبی تجربے اور تعاون کو فروغ ملا

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں