ہومانٹرنیشنلروس کا مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کے مفادات کے دفاع...

روس کا مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کے مفادات کے دفاع کا اعلان، امریکی مداخلت کی مذمت

ماسکو (شِنہوا) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ روس مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کے مفادات کا تحفظ چاہتا ہے جبکہ انہوں نے خطے میں امریکی مداخلت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے 28 فروری کو مشترکہ حملے شروع کئے جانے کے بعد روس کی ایران کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑا رہنے کی کیا وجہ ہے تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روس کی بنیادی توجہ بین الاقوامی قانون کو برقرار رکھنا ہے۔

فرانس ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم ایران اور خطے کے تمام ممالک کے مفادات کو یقینی بنانے کی حمایت کرتے ہیں جن میں خلیج تعاون کونسل کے ہمارے قریبی تزویراتی شراکت دار بھی شامل ہیں، وہ بھی امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے شروع کی جانے والی جارحیت سے متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وہ بیانات، جن میں انہوں نے بین الاقوامی قانون کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی ذاتی اخلاقیات اور سوچ کے مطابق عمل کرنے کی بات کی، قابل قبول نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے مشرق وسطیٰ میں مداخلت کی وہاں صورتحال زیادہ خراب ہوئی ہے۔

انہوں نے ان رپورٹس کو مسترد کیا کہ روس نے ایران کو خفیہ معلومات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو ایران کو مخصوص فوجی سازوسامان کی فراہمی موجودہ عسکری اور تکنیکی تعاون کے تحت کرتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں