نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے غیر ضروری اخراجات میں کمی، وسائل کے بہتر استعمال پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال میں مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنا ناگزیر ہے، تمام محکمے کفایت شعاری گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
جمعرات کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ، وزیر پٹرولیم، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزیر اقتصادی امور اور وزیر اطلاعات کے علاوہ معاون خصوصی طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹریز برائے آئی ٹی اور پٹرولیم، صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں کفایت شعاری اور بچت کے اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔
نائب وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنا ناگزیر ہے، غیر ضروری اخراجات میں کمی و وسائل کے بہتر استعمال کی رفتار تسلی بخش ہے۔
انہوں نے وزارتوں اور متعلقہ محکموں کو مانیٹرنگ نظام مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے کفایت شعاری گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔


