بنگلا دیش میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں مسافروں سے بھری بس دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ گزشتہ شام اسوقت پیش آیا جب بس کو ایک فیری پر سوار کیا جا رہا تھا اسی دوران بس بے قابو ہو گئی اور تقریباً 30فٹ گہرے پانی میں جا گری۔
ریسکیو حکام کے مطابق بس میں تقریبا ً50 مسافر سوار تھے جن میں سے متعدد افراد کو فوری کارروائی کے ذریعے بچا لیا گیا تاہم 18افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
حکام کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کے بعد کئی مسافر لاپتا بھی ہیں جن کی تلاش کیلئے غوطہ خوروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو ٹیموں کو خراب موسم، تیز ہواں اور بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، تاہم لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔


