محکمہ ریلویز نے بلوچستان بھر میں 27مارچ کو ٹرین سروس مکمل طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا۔
جاری اعلامئے کے مطابق ٹرین سروس کی معطلی کا فیصلہ فنی وجوہات اور ٹریک کی مرمت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
محکمے کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس 27 مارچ کو روانہ نہیں ہوگی۔
دوسری جانب پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد کے مقام سے ہی واپس کردیا جائے گا۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل اور چمن کے لیے چلنے والی چمن پسنجر ٹرین پہلے ہی سے مختلف وجوہات کی بنا پر معطل کر دی گئی ہیں۔


