ہومانٹرنیشنلمصری وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ مسائل کے حل کے لئے ...

مصری وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ مسائل کے حل کے لئے چین کا کردار تعمیری اور قابل تعریف قرار دے دیا

قاہرہ (شِنہوا) مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے چین اور مصر کے درمیان اچھے اور بہت دوستانہ تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے مسائل حل کرنے میں بیجنگ کے تعمیری کردار کو سراہا ہے۔

مصر کے نئے انتظامی دارالحکومت میں وزارت خارجہ امور کے صدر دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خطے میں چین کی مثبت، متوازن اور دانشمندانہ پالیسیوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ ہم موجودہ مسائل کو حل کرنے کے لئے مکالمے اور سفارت کاری کو فروغ دینے کا یکساں نکتہ نظر اور مقاصد رکھتے ہیں کیونکہ جنگوں کا نتیجہ صرف تباہی ہوتا ہے۔

اس سے قبل چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے مصری ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا، مصری وزیر خارجہ نے اس گفتگو کو گرمجوش اور تعمیری قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں اور مستقل طور پر ترقی کر رہے ہیں، دونوں ممالک نے باقاعدہ اور اعلیٰ سطح کے رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مصر اور چین کے درمیان نہایت بہترین اور دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، اس سال ان دونوں عظیم ممالک کے درمیان تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں