چین بھر میں بہار کے آغاز کے ساتھ ہی چیری، آڑو اور گلِ لالہ جیسے پھول کھلنے لگے ہیں جو موسم میں رنگ اور زندگی بھر رہے ہیں۔پھولوں کی یہ بہار موسمِ بہار کی معیشت کو بھرپور فروغ دے رہی ہے۔
سنہری سرسوں کے کھیت بہار کی علامتی خوبصورتی کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ چین کے کئی علاقوں میں فرش پر قالین کی طرح بچھےہوئے ہیں۔ چین کے وسطی صوبے ہوبے کی یانگسِن کاؤنٹی میں ہزاروں ہیکٹر پر پھیلے ہوئے سنہری کھیت مکمل طور پر کھِل چکے ہیں اور سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لی جُن ژی، سیاح
"یہاں آ کر آرام اور ذہنی سکون حاصل کرنے سے واقعی میرا دل خوش ہوتا ہے۔ سرسوں کے پھول کھلنے کے ساتھ تصاویر لینے کے لئے بہترین مقام یہی ہے۔”
گزشتہ ہفتے ہوبے کی صوبائی حکومت نے پھولوں کی سیر کے پورے موسم کے دوران تقریباً 400 تقریبات منعقد کرانے کا اعلان کیا۔ ان تقریبات میں کنسرٹس اور کھیلوں کے مقابلے بھی شامل ہیں۔ توقع ہے کہ یہ تقریبات مئی تک جاری رہیں گی۔
سیاحت کے علاوہ صنعتی سلسلے میں بھی پھولوں کی قدر و منزلت بڑھ رہی ہے۔ اس سے کاروباروں اور مقامی خاندانوں کے لئے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر ہیژے میں پیونی پھول ایک تیزی سے ترقی کرتی صنعت کا مرکز بن چکے ہیں۔ ڈیڑھ ہزار سال سے زیادہ کے کاشتکاری کے تاریخی پس منظر اور ثقافتی ورثے کے ساتھ اس شہر کو چین کا "پیونی دارالحکومت” بھی کہا جاتا ہے۔ گزشتہ برس یہاں کے پیونی فیسٹیول نے 99 لاکھ سے زائد سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ۔ یہ 14.8 فیصد کا سالانہ اضافہ تھا۔
پھولوں کے آرائشی استعمال سے آگے بڑھتے ہوئے اب یہ شہر "پیونی پلس” منصوبے کو بھی فروغ دے رہا ہے۔ پیونی کی جڑیں روایتی طب میں استعمال ہوتی ہیں۔ اس کے بیجوں کا استعمال تیل نکالنے کے لئے کیا جاتا ہے جبکہ پھول کے تُندے چائے بنانے میں استعمال ہوتے ہیں۔ پیسٹریز سے لے کر جلد کی حفاظتی اشیاء تک مختلف مصنوعات نے پھول کی اقتصادی قدر کو مزید بڑھایا ہے۔
اس وقت 120 سے زائد مقامی کاروباری ادارے پیونی سے متعلق مصنوعات تیار اور برآمد کر رہے ہیں۔ ان مصنوعات کی 260 سے زائد اقسام تیار کی گئی ہیں جو امریکہ، فرانس، جرمنی اور جاپان سمیت 30 سے زائد ممالک اور خطوں میں فروخت ہو رہی ہیں۔ سال 2025 میں اس صنعت کی مجموعی پیداوار کی قدر 13 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی تھی۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لیو ہونگ مِن، منیجر، فوڈ کمپنی، ہیژے
"ہماری پیونی پیسٹری کو پیونی کی چار مشہور اقسام سے تیار کیا جاتا ہے۔ ہر اپریل میں ہم پیونی کے پتوں کو جمع کر کے چینی اور شہد کے ساتھ محفوظ کرتے ہیں۔ تین سے چار ماہ محفوظ کرنے کے بعد انہیں پیسٹری میں استعمال کیا جاتا ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): وانگ لیانگانگ، جنرل منیجر، بایوٹیکنالوجی کمپنی، ہیژے
"ہم تکنیکی جدت کے ذریعے پیونی سے متعلق مصنوعات کے پیداواری سلسلے کو مسلسل بڑھا رہے ہیں۔
ہم نے پیونی کے بیج کا تیل، اِس کی چائے، اِس سے تیار کئے گئے سامانِ زیبائش سمیت مختلف مصنوعات تیار کی ہیں۔ یہ تمام مصنوعات پیونی کے پودے کے مختلف حصوں سے حاصل کی جاتی ہیں۔
پیونی کے بیج کے تیل کی پیداوار کے بعد بچ جانے والا مادہ بھی پولٹری کے فیڈ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔”
ووہان اور ہیژے، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چین میں بہار کے پھول موسم میں رنگ اور زندگی بھر رہے ہیں
سنہری سرسوں کے کھیت سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ رہے ہیں
ہوبےحکومت کا مئی تک 400 تقریبات منعقد کرنے کا اعلان
کنسرٹس اور کھیلوں کے مقابلے تقریبات کا حصہ ہوں گے
پھولوں کی صنعت مقامی لوگوں کے لئے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے
ہیژے پھولوں کی صنعت کے باعث چین کا "پیونی دارالحکومت” کہلاتا ہے
پیونی کی جڑوں ، بیج اور پولن سےبالترتیب دوائیں، تیل اور چائےتیار کی جاتی ہے
پیسٹریز اور جلد کی حفاظتی مصنوعات نے پیونی کی اقتصادی قدر بڑھائی ہے
120 سے زائد مقامی ادارے پیونی مصنوعات تیار اور برآمد کر رہے ہیں
تکنیکی جدت کے ذریعے پیونی مصنوعات کی ویلیو چین مسلسل بڑھائی جا رہی ہے


