ہومانٹرٹینمنٹسسرال میں پہلی عید پر کسی نے منہ ہی نہیں لگایا، اداکارہ...

سسرال میں پہلی عید پر کسی نے منہ ہی نہیں لگایا، اداکارہ بشریٰ انصاری

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشری انصاری نے سسرال میں گزری اپنی پہلی عید کے بارے میں کہا ہے کہ وہاں کسی نے منہ ہی نہیں لگایا، انکے گھروں میں ہنسی مذاق کا رجحان بالکل نہیں تھا، میرے سسرال والے ہنستے تھے اور نہ ہی بات کرتے تھے، بس کھانا تیار کر کے سامنے رکھ دیتے تھے، مطلب یہ کہ وہ خاموش طبیعت کے لوگ تھے۔

انہوں نے بتایا کہ وہاں اگر بہن بھائی ایک دوسرے سے 25سال بعد بھی ملتے تھے تو ایک دوسرے کو ہاتھ ملا کر نہیں بلکہ دور سے ہی سلام کرتے تھے، وہ لوگ برے نہیں تھے لیکن بہت خشک مزاج تھے، میری اتنی جرات نہیں ہوتی تھی کہ میں ان سے کوئی مذاق کروں کیونکہ وہ مذاق کا برا مان جاتے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں