ہومانٹرٹینمنٹمجھے لگتا ہے کہ میری قسمت میں کسی مرد کی کمائی نہیں،...

مجھے لگتا ہے کہ میری قسمت میں کسی مرد کی کمائی نہیں، اداکارہ ریشم

پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ ریشم نے کہا ہے مجھے خوف ہے کہ کوئی محض شہرت کیلئے مجھ سے شادی نہ کرے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ میں طویل عرصے سے مسلسل کام کر رہی ہوں، ایک خود مختار اور محنتی خاتون ہونے کے ناطے میں شکر گزار ہوں تاہم مجھے لگتا ہے میری قسمت میں کسی مرد کی کمائی نہیں، ہمیشہ سوچتی رہیں کہ زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے پر شادی ہو جائیگی جو تاحال ممکن نہیں ہو سکی، انہوں نے موجودہ دور میں شادیوں کے جلد ٹوٹ جانے کے رجحان پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

ریشم پہلے ہی خیراتی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اور لنگر تقسیم کرتی ہیں، اور چاہتی ہیں کہ انکا شریک حیات بھی اس مشن میں انکا ساتھ دے۔

اداکارہ نے اپنی خواہش کا ذکر کرتے ہوئے کہا میں ایک اچھے انسان سے شادی کرنا چاہتی ہوں، خواہش ہے کہ ایک ایسے شخص سے شادی ہو جو کھلے دل سے مجھے مالی وسائل فراہم کرے تاکہ میں اس رقم کو لنگر اور دیگر فلاحی کاموں پر خرچ کر سکوں، مجھے اس بات کا خوف ہے کہ کوئی شخص محض شہرت حاصل کرنے کیلئے مجھ سے شادی نہ کرے، سوشل میڈیا کے اس دور میں ایسے رجحانات عام ہو چکے ہیں اور میں کسی ایسے شخص کیساتھ زندگی گزارنے کا تصور نہیں کر سکتی جو چند دن کی شہرت کے بعد مجھے چھوڑ دے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں