ہومانٹرٹینمنٹانڈسٹری میں کامیابی کیلئے گوری رنگت کوئی معنی نہیں رکھتی، فہد مصطفی

انڈسٹری میں کامیابی کیلئے گوری رنگت کوئی معنی نہیں رکھتی، فہد مصطفی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفی نے کہا ہے کہ آج کل صلاحیت اور محنت کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں ان سے سوال پوچھا گیا کیا شوبز انڈسٹری میں ہیرو یا ہیروئن بننے کیلئے گوری رنگت ضروری ہے تو انہوں نے کہا کہ میری رنگت گوری نہیں ہے، مگر اسکے باوجود میں نے انڈسٹری میں کامیابی حاصل کی، اسلئے رنگت اب کوئی معنی نہیں رکھتی، انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ صنم سعید، صبا قمر، احمد علی اکبر اور سجل علی، یہ سب کامیاب فنکار ہیں، انکی پہچان رنگت نہیں بلکہ انکا ٹیلنٹ ہے۔

فہد مصطفی نے کہا کہ موجودہ دور میں دنیا بھر میں ہر طرح کے چہروں اور رنگت کے حامل افراد اداکاری کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں، میں خود سانولی رنگت کا ہوں لیکن اپنی محنت اور صلاحیت کی وجہ سے کامیابی حاصل کی۔

اداکار کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصرے بھی کئے جا رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں