ہومتازہ ترینہانگ کانگ چینی مین لینڈ میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کا...

ہانگ کانگ چینی مین لینڈ میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کا بہترین دروازہ ہے، مالیاتی سیکرٹری

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) حکومت کے مالیاتی سیکرٹری پال چھن نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ چینی مین لینڈ میں بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کا بہترین دروازہ ہے۔

ہانگ کانگ میں "ویلتھ فار گڈ سربراہ اجلاس” سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خطرات اور غیر یقینی صورتحال سے دوچار دنیا میں راستہ تلاش کرنے والے سرمایہ کاروں کی رہنمائی کرنے میں ہانگ کانگ کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خاندان جو اپنی میراث کو محفوظ بنانے کے لئے کوشاں ہیں وہ صرف سرمائے کے تحفظ کے مقام کی تلاش میں نہیں ہیں بلکہ وہ ایسی جگہ کے متلاشی ہیں جہاں ادارہ جاتی استحکام ہو، قانونی وضاحت اور مستند وعدے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ صرف ایک محفوظ پناہ گاہ ہی نہیں۔یہ کاروباری مواقع کا شہر ہے اور یہ ترقی، رابطوں اور سرمائے کے بامقصد استعمال کا ایک پلیٹ فارم ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ہانگ کانگ کی سٹاک مارکیٹ نے شاندار کارکردگی دکھائی، جبکہ اس کے اثاثہ جات اور دولت کے انتظام کے شعبے بھی ترقی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت نئےشعبوں کو بھی کھول رہی ہے جن میں سونے اور اجناس کی تجارت کے ساتھ فکس آمدن اور کرنسی مارکیٹ بھی شامل ہیں۔

سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے نائب سیکرٹری مالیات مائیکل وونگ نے کہا کہ "ایک ملک، دو نظام” کے تحت ہانگ کانگ ایسا معاشی اور کاروباری ماحول فراہم کرتا ہے جہاں پالیسیوں میں پیش گوئی اور ادارہ جاتی اعتماد موجود ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں