ہومتازہ ترینچین کے جنوبی عظیم ترخلیجی علاقے میں نئے ہوائی اڈے کی تعمیر...

چین کے جنوبی عظیم ترخلیجی علاقے میں نئے ہوائی اڈے کی تعمیر کا آغاز

گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں ایک نئے ہوائی اڈے کی تعمیر کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا جس سے گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ عظیم ترخلیجی علاقے (جی بی اے) میں ایک نیا فضائی مرکز شامل ہو جائے گا۔

دریائے پرل طاس مرکز (گوانگ ژو نیو) ہوائی اڈہ فوشان شہر کے گاؤمینگ ضلع میں واقع ہے جو فوشان، ژاؤچھنگ، جیانگ من اور یون فو شہروں کے جغرافیائی مرکز میں ہے۔ توقع ہے کہ یہ براہ راست 2 کروڑ سے زائد آبادی کو خدمات فراہم کرے گا۔

41.81 ارب یوآن (تقریباً 6.07 ارب امریکی ڈالر) کی مجموعی لاگت سے بننے والے اس منصوبے میں وسیع فاصلے پر دو متوازی رن ویز، تقریباً 2 لاکھ 60 ہزار مربع میٹر پر مشتمل ٹرمینل عمارت اور 94 طیاروں کے سٹینڈ شامل ہوں گے۔ اسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ سالانہ 3 کروڑ مسافروں، 5 لاکھ ٹن کارگو اور ڈاک اور 2 لاکھ 60 ہزار پروازوں (لینڈنگ اور ٹیک آف) کو سنبھال سکے۔

گوانگ ڈونگ ایئر پورٹ اتھارٹی کے ایک عہدیدار کے مطابق عظیم تر خلیجی علاقے میں موجودہ ٹرانسپورٹ ہوائی اڈے زیادہ تر دریائے پرل طاس کے مشرقی حصے میں واقع ہیں۔ نیا ہوائی اڈہ اس علاقے کے مغربی حصے کے لئے ایک اہم نقل و حمل کا مرکز بنے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں