حکومت نے چینی درآمد پر ڈیوٹی و ٹیکس چھوٹ کی مد میں توسیع کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے چینی درآمد پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کی بجائے صرف 0.25 فیصد مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ودہولڈنگ ٹیکس بھی 0.25 فیصد تک کم کر دیا گیا ہے، ٹیکس چھوٹ کا اطلاق صرف ٹی سی پی کے ذریعے درآمد کی گئی چینی پر ہوگا۔
حکومت نے واضح کیا کہ اقدام سے مجموعی ٹیکس شرح 47 فیصد سے کم ہو کر تقریبا 5 فیصد رہ جائیگی۔
واضح رہے کہ کابینہ فیصلے کے تحت سفید کرسٹل چینی کی درآمد پر کم شرح ٹیکس لاگو کی گئی تھی جبکہ ٹی سی پی کے ذریعے چینی کی درآمد 5لاکھ میٹرک ٹن کی حد تک محدود ہوگی۔


