ہومانٹرنیشنلکولمبیا، طیارہ حادثے میں 34 افراد ہلاک، 14 لاپتہ

کولمبیا، طیارہ حادثے میں 34 افراد ہلاک، 14 لاپتہ

کولمبیا میں سی ون تھرٹی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 14 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن میں 77 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کولمبیا کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ سی ون تھرٹی طیارہ افسوسناک حادثے کا شکار ہوا، حادثہ پوتو مائیو ریجن میں پیش آیا جہاں کے گورنر نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، طیارہ ٹیک آف کے فورا بعد گر کر تباہ ہوا اور اس میں 125 افراد سوار تھے۔

کولمبیا کی فضائیہ کے کمانڈر کے مطابق طیارے میں 114مسافر اور 11عملے کے ارکان سوار تھے، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں