ہومانٹرنیشنلٹرمپ فوجی منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے وقت حاصل کرنا چاہتا ہے، ایران

ٹرمپ فوجی منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے وقت حاصل کرنا چاہتا ہے، ایران

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کا مقصد توانائی کی عالمی قیمتوں کو کم کرنا اور اپنے فوجی منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے وقت حاصل کرنا ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے کے کچھ ممالک کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں اور اس حوالے سے مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں تاہم وزارت خارجہ نے کہا کہ ان تمام تجاویز اور درخواستوں کا رخ واشنگٹن کی جانب ہونا چاہئے، ایران کا موقف واضح ہے کہ وہ اس جنگ کو شروع کرنیوالا فریق نہیں ہے۔

ایک اور بیان میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں دوست ممالک کی طرف سے پیغامات موصول ہوئے ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ امریکہ جنگ ختم کرنے کیلئے مذاکرات کی درخواست کر رہا ہے لیکن ایران نے اب تک اس پر کوئی جواب نہیں دیا، یہ بیان نشاندہی کرتا ہے کہ ایران مذاکرات کے سلسلے میں محتاط رویہ اختیار کئے ہوئے ہے اور وہ خطے میں اپنی پوزیشن مستحکم رکھنا چاہتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں