ہومپاکستانتوانائی بحران، وزیراعلی پنجاب کو تعلیمی چھٹیاں بڑھانے، مارکیٹ اوقات محدود کرنے...

توانائی بحران، وزیراعلی پنجاب کو تعلیمی چھٹیاں بڑھانے، مارکیٹ اوقات محدود کرنے کی تجاویز پیش

توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے محکمہ توانائی نے نئی سفارشات وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو پیش کر دیں۔

ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں میں چھٹیاں 15 اپریل تک بڑھانے کی سفارش، پٹرول و ڈیزل کی منصفانہ تقسیم کیلئے کوپن یا ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرانے، مخصوص دنوں میں محدود گاڑیوں کو ایندھن فراہم کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔

ذرائع کے مطابق نجی اداروں کیلئے ورک فرام ہوم کیلئے سخت ہدایات کی سفارشات کی گئی ہیں جبکہ غیر ضروری تقریبات پر مکمل پابندی کی تجویز، میٹرو و بس سروس بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل ای ڈی بل بورڈز اور آرائشی لائٹس بند، مارکیٹ اوقات کار مزید محدود، رات 10 بجے کے بعد سٹریٹ لائٹس متبادل موڈ پرچلانے کی تجویز دی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں