ہومتازہ ترینچین کا نیا کروز لائنر سال کے آخر تک سفر کیلئے تیار...

چین کا نیا کروز لائنر سال کے آخر تک سفر کیلئے تیار ہونے کا امکان

چین کا دوسرا ملکی ساختہ بڑا کروز جہاز جمعہ کے روز شنگھائی میں انڈاک کیا گیا۔ یہ قدم جہاز کو آزمائشی سفر اور حتمی ڈلیوری کے قریب لے گیا ہے۔ یہ پیشرفت ظاہر کرتی ہے کہ چین کروز سیاحت کی منڈی میں اپنی موجودگی مزید بڑھا رہا ہے۔

’’ایڈورا فلورا سٹی‘‘ نامی اس جہاز کو چائنہ سٹیٹ شپ بلڈنگ کمپنی لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی شنگھائی ویگاؤچیاؤ شپ بلڈنگ کمپنی لمیٹڈ میں طاقتور ٹگ بوٹس کی مدد سے آہستہ آہستہ کھینچ کر تعمیراتی ڈوک سے باہر نکالا گیا۔ جہاز ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اب مکمل طور پر گھاٹ پر کمیشننگ کے مرحلے میں داخل ہو جائے گا۔

کروز لائنر کے آپریٹر ایڈورا کروزز کے مطابق جہاز میں اندرونی تنصیبات اور سسٹمز کی کمیشننگ کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق جہاز کی ترسیل رواں برس سال کے آخر تک متوقع ہے۔جہاز چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو کے نانشا انٹرنیشنل کروز ہوم پورٹ سے بین الاقوامی راستوں پر سفر شروع کرے گا۔

شنگھائی، چین سےشِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کا دوسرا ملکی ساختہ بڑا کروز جہاز شنگھائی میں انڈاک ہوا

یہ قدم جہاز کو آزمائشی سفر اور حتمی ڈلیوری کے قریب لے گیا

چین کروز سیاحت کی منڈی میں اپنی موجودگی مزید بڑھا رہا ہے

’’ایڈورا فلورا سٹی‘‘ جہاز کو طاقتور ٹگ بوٹس کی مدد سے کھینچا گیا۔

جہاز تعمیراتی ڈوک سے آہستہ آہستہ باہر نکالا گیا

جہاز ساز کمپنی کے مطابق یہ گھاٹ پر کمیشننگ کے مرحلے میں داخل ہوگا

ایڈورا کروزز کے مطابق اندرونی تنصیبات اور سسٹمز کی کمیشننگ تیز کی جائے گی

جہاز کی ترسیل رواں برس کے آخر تک متوقع ہے

یہ نانشا انٹرنیشنل کروز ہوم پورٹ سے بین الاقوامی راستوں پر روانہ ہوگا

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں