ہومتازہ ترینگوئی ژو میں ڈیٹا انڈسٹری اعلیٰ معیار کی ترقی میں اہم کردار...

گوئی ژو میں ڈیٹا انڈسٹری اعلیٰ معیار کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں سال بھر موسم خوشگوار اور ٹھنڈا رہتا ہے جس سے زیادہ حرارت پیدا کرنے والے مصروف سرورز کے لئے قدرتی طور پر ٹھنڈا ماحول مہیا ہوتا ہے۔

یہ صوبہ زلزلے کے خطرات کا شکار علاقوں سےبہت دوری پر واقع ہے اور اس بات نے اس کے ڈیٹا ذخیرہ کرنے کے مراکز کو محفوظ کر دیاہے۔

گوئی ژو اپنے سپر لارج ڈیٹا سینٹرز کی تعداد کے لحاظ سے چین کے نمایاں علاقوں میں شامل ہو چکا ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق صوبے میں اس وقت 50 بڑے ڈیٹا سینٹر کام کر رہے ہیں یا پھر زیر تعمیر ہیں۔

گزشتہ برس صوبے کی ڈیجیٹل صنعت کا حجم 280 ارب یوآن (تقریباً 40.7 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گیا تھا جو سالانہ 16.2 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

گوئیان نیو ایریا میں ہواوے اور ٹین سینٹ سمیت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ڈیٹا سینٹر موجود ہیں۔

سال 2023 میں ایک ڈیٹا انوٹیشن کمپنی نے اپنے ہیڈ کوارٹر کو ساحلی شہر ژوہائی سے گویان نیو ایریا منتقل کیا تھا۔

اب اس کمپنی کے ماہرین کی اکثریت مقامی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): وو لی، پراجیکٹ منیجر، لِنگ ہونگ انٹیلی جینٹ ٹیکنالوجی (گوئی ژو) کمپنی لمیٹڈ

” میں نے گوئی یانگ انسٹی ٹیوٹ آف ہیومینٹیز اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلیم مکمل کی ہے ۔میں نے ڈیٹا انوٹیشن کے ایک بنیادی کارکن کے طور پر کام شروع کیا تھا اور اب پروجیکٹ منیجر کے عہدے پرکام کر رہا ہوں۔ ڈیٹا انوٹیشن مصنوعی ذہانت کا آغاز اور بنیاد ہے۔ اس کام کو بہتر انداز میں انجام دینے سےہم روبوٹکس اور اے آئی ڈرائیونگ سمیت مصنوعی ذہانت کے مستقبل میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژینگ کی وی، جنرل منیجر، لِنگ ہونگ انٹیلی جینٹ ٹیکنالوجی (گوئی ژو) کمپنی لمیٹڈ

"ڈیٹا انوٹیشن کا اصل کام تقریر، تحریر اور ویڈیو سمیت تمام قابلِ رسائی ڈیٹا کو اُس زبان میں تبدیل کرنا ہے جسے اے آئی سمجھ سکے۔ تمام بڑے ماڈلز کو تربیت کے لئے انوٹیشن ڈیٹا کی ضرورت ہوتی ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): تیان ژی چیانگ، گوئیان نیو ایریا ڈیٹا سروس ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ

"ہم مستقبل میں ذہین کمپیوٹنگ کے وسائل کی تعمیر کا سلسلہ آگے بڑھاتے رہیں گے۔ کمپیوٹنگ کی طاقت کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنائیں گے اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کو گوئی ژو کی جدید صنعتی بنیادوں کے ساتھ گہرائی سے مربوط کریں گے۔ اس طرح گوئی ژو کی اے آئی صنعت کی تیز رفتار ترقی کے لئے مضبوط بنیاد رکھی جا سکے گی۔”

گوئی یانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں