ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے محنت، دیانتداری و بہترین کارکردگی کا اعتراف میں ملک بھر میں تعینات 102 اہلکاروں کی ترقیوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق 27 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز، 55 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز جبکہ 20 یو ڈی سیز کو اسسٹنٹ کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔
ڈی جی ایف آئی اے نے ترقی پانے والے افسران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ یہ ترقی محنت، دیانتداری اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے۔
انہوں نے ترقی پانے والے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مزید احسن انداز میں سرانجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ منظم جرائم کے خاتمے کیلئے مزید مو ثر اور نتیجہ خیز اقدامات یقینی بنائے جائیں۔


