مشرقی وسطی کشیدگی کے باعث بدھ کو بھی پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس کیلئے دوطرفہ 92پروازیں منسوخ کر دی گئی۔
حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے دوحہ، کویت، بحرین، ایران، عراق اور دیگر مشرق وسطی کیلئے 20پروازیں ،اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی، دوحہ، بحرین، کویت اور مسقط کیلئے 28 پروازیں، لاہور ایئرپورٹ سے کویت، دوحہ، بحرین اور ابو ظہبی کیلئے دوطرفہ 18پروازیں، پشاور ایئرپورٹ سے دوحہ، دبئی اور ابو ظہبی کیلئے 16پروازیں ،ملتان ایئرپورٹ سے مشرق وسطی کیلئے 4 اور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی، دوحہ، ریاض اور بحرین کیلئے 6پروازیں منسوخ ہوئیں تاہم فیصل آباد ایئرپورٹ پر مشرق وسطی کی پروازوں کا آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 19دن کے دوران مشرق وسطی کیلئے مجموعی طور پر منسوخ پروازوں کی تعداد 1,822ہو چکی ہے، جس سے مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔


