پنجاب حکومت نے غیر قانونی مقیم 32ہزار 932 افغانیوں کو وطن واپس بھجوا دیا جبکہ 401 افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر واپسی کے منتظر ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں میں 12ہزار 498مرد، 6686 خواتین، 13 ہزار 748 بچے شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 10482، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 11100، غیر قانونی مقیم 11350 غیر ملکی شامل ہیں۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، پنجاب پولیس عالمی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنایا جائے گا۔


