ہومپاکستانچیف سیکرٹری پنجاب کا تمام سرکاری سرکاری خدمات مکمل ڈیجیٹائز کرنے کا...

چیف سیکرٹری پنجاب کا تمام سرکاری سرکاری خدمات مکمل ڈیجیٹائز کرنے کا حکم

چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام سرکاری خدمات مکمل طور پر ڈیجیٹائز کر کے مینوئل سسٹم ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق بدھ کو چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں ای بز پورٹل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب نے ڈیجیٹل پنجاب کے تحت شہری سہولتوں میں اضافہ کرتے ہوئے ای بز پورٹل پر 18سرکاری محکموں کی 252خدمات آن لائن فراہم کر دی ہیں جبکہ 15اپریل تک مزید 48خدمات بھی فراہم کی جائینگی۔

اجلاس ک بتایا گیا کہ اب تک پورٹل پر 44,519 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے 40,854کی منظوری ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مکمل ہو چکی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مریم کی دستک پروگرام کی تمام سروسز کو بھی ای بز پورٹل سے منسلک کر دیا گیا ہے، اب این او سیز اور پرمٹس پورٹل کے ذریعے کیو آر کوڈ کے ساتھ جاری ہوں گے۔

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری خدمات کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کر کے مینوئل سسٹم ختم کیا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں