متحدہ عرب امارات میں حکام نے ایران سے آنیوالے میزائل اور ڈرون خطرات کے بعد ہنگامی الرٹ جاری کیا تاہم بعد ازاں رہائشیوں اور زائرین کو یقین دہانی کرائی گئی کہ صورتحال محفوظ ہے۔
اماراتی وزارتِ دفاع نے کہا کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے ممکنہ خطرات کو انگیج اور انٹرسیپٹ کیا جس کے بعد ملک بھر میں موبائل الرٹس اور حفاظتی ہدایات جاری کی گئیں۔
تازہ ترین اپ ڈیٹ میں حکام نے کہا کہ پاکستانی اور اردو بولنے اور سمجھنے والی عوام کے خصوصی طور پر اردو میں نئے حفاظتی ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق محفوظ مقامات پر رہیں، صرف تصدیق شدہ سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اور مزید ہدایات تک احتیاطی تدابیر جاری رکھیں۔
غیر ملکی میڈیا نے یہ بھی لکھا کہ صبح 6:28 بجے فضائی دفاعی نظام آنیوالے میزائلوں اورڈرون کے خطرے کے جواب میں فعال ہوا، جبکہ اس سے پہلے دبئی میں 2:04 بجے بلند آوازوں کو کامیاب فضائی دفاعی interceptionsقرار دیا گیا تھا۔
پیغام میں واضح کیا گیا کہ رہائشی ویڈیوز بنانے یا غیر مصدقہ مواد شیئر کرنے سے گریز کریں، گاڑی چلاتے وقت سڑک پر نہ رکیں اور باضابطہ all clearتک محفوظ مقام پر رہیں، اسی رہنمائی میں 999پر صرف حقیقی ایمرجنسی میں رابطے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ہیلپ لائنز اہم کیسز کیلئے دستیاب رہیں۔


