بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان مسلسل ایکشن فلموں کے بعد ایک بار پھر رومانوی کرداروں پر غور کر رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اپنے اگلے بڑے پراجیکٹ کیلئے رومانوی صنف کی جانب توجہ مرکوز کر رہے ہیں، انہیں آنیوالی فلم کنگ کے بعد ایک بڑے بجٹ کی کلاسیکی انداز کی رومانوی فلم کی پیشکش کی گئی ہے، نئی فلم میں شاہ رخ خان کے پچھلے کرداروں کو دہرایا نہیں جائیگا بلکہ یہ انکی عمر کے لحاظ سے موزوں کہانی ہے جو پختہ محبت کے گرد گھومتی ہے جس میں جذباتی گہرائی اور ڈرامائی رنگ شامل ہیں، شاہ رخ خان کو حال ہی میں ہدایتکارہ فرح خان کی فلم کی پیشکش بھی کی گئی تھی، وہ دونوں منصوبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں اور امکان ہے کہ وہ جون تک حتمی فیصلہ کرینگے۔
میڈیا ذرائع نے کہا ہے کہ شاہ خان حالیہ برسوں میںیکے بعد دیگرے ایکشن فلموں میں دکھائی دیئے ہیں لیکن اب وہ ایسا کردار کرنا چاہتے ہیں جو جسمانی طور پر زیادہ چیلنجنگ نہ ہو، مسلسل ایکشن فلموں کے بعد شاہ رخ خان طبی مشورے اور گزشتہ چند برسوں میں لگنے والی معمولی زخموں کے پیش نظر اب کم جسمانی مشقت والے کرداروں کی طرف واپس جانا چاہتے ہیں۔
فی الحال شاہ رخ خان اپنی فلم کنگ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کی بیٹی سہانا خن، دیپیکا پڈوکون، انیل کپور اور امیتابھ بچپن اہم کرداروں میں نظر آئیں گے، فلم رواں سال کے اختتام پر 24 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


