وفاقی حکومت نے مالیاتی ہدف کے حصول کیلئے ملازمین کے الائونسز سمیت دیگر تمام ادائیگیاں روک دیں۔
ذرائع کے مطابق اے جی پی آر کی طرف سے اس وقت صرف تنخواہوں کی ادائیگی ہی کی جارہی ہے، یہ سخت اقدام آئی ایم ایف کیساتھ جاری مذاکرات کے تناظر میں کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت مالیاتی اہداف کے مقررہ بینچ مارک کو ہر صورت پورا کرنا چاہتی ہے جس کے باعث دیگر تمام ادائیگیاں تاحال معطل رکھی گئی ہیں۔


