ہومتازہ تریننیپرا میں بجلی 1.64 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر

نیپرا میں بجلی 1.64 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر

سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے نیپرا میں بجلی 1.64 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔

ذرائع کے مطابق نیپرا اتھارٹی درخواست پر 31 مارچ کو سماعت کریگی، منظوری کی صورت میں ملک بھر کے بجلی صارفین، بشمول کراچی پر 14 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے کے مطابق فروری میں مجموعی طور پر 7ارب 69کروڑ 60لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جن میں سے 7ارب 42کروڑ 70لاکھ یونٹس ڈسکوز کو فراہم کی گئیں۔

سی پی پی اے کے مطابق ڈسکوز کو فراہم کی جانے والی بجلی کی لاگت 8روپے 37پیسے فی یونٹ رہی جبکہ پیداواری لاگت 8 روپے 15پیسے فی یونٹ رہی۔

حکام کے مطابق فروری کیلئے ریفرنس لاگت 6 روپے 73پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں