ہومپاکستانملک بھر میں بارش و برفباری کا الرٹ جاری

ملک بھر میں بارش و برفباری کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کا الرٹ جاری کرتے ہوئے برفانی تودے گرنے، لینڈ سلائیڈنگ خطرات کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز، احتیاطبی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان کے علاقوں استور، سکردو، ہنزہ اور آزاد کشمیر میں وادی نیلم سمیت مختلف علاقوں میں بارش کیساتھ برفباری کا امکان ہے جس سے سڑکیں متاثر ہو سکتی ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور گوادر میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور پنجاب کے شہروں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت مختلف شہروں میں بارش متوقع ہے جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے چترال، سوات، دیر، پشاور اور دیگر علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق پہاڑی علاقوں میں بارش سے برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے لہٰذا شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں