ہومتازہ ترین2030 تک پاکستان کیلئے اے ڈی بی کی نئی کنٹری پارٹنرشپ سٹرٹیجی...

2030 تک پاکستان کیلئے اے ڈی بی کی نئی کنٹری پارٹنرشپ سٹرٹیجی جاری

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 2026 سے 2030 تک کی نئی کنٹری پارٹنرشپ سٹرٹیجی لانچ کر دی ہے جس میں آئندہ 5سال کے دوران معیشت کو مستحکم کرنے اور ترقی کی رفتار تیز کرنے کیلئے جامع حکمت عملی پیش کی گئی ہے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق نئی حکمت عملی میں 3 اہم شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جس میں نجی شعبے کی ترقی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے جبکہ اس کیساتھ نجی شعبے کی شمولیت، بااختیار بنانے اور معاشی لچک و پائیداری کو بہتر بنانے کے اقدامات بھی شامل ہیں، عوامی مالیاتی نظام کی بہتری، کاروباری ماحول کو سازگار بنانے اور نجی شعبے کے فروغ کو کلیدی حیثیت حاصل ہوگی جبکہ معدنیات، ریلوے، ملٹی موڈل رابطہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں مواقع کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق حکمت عملی میں اچھی طرز حکمرانی، ڈیجیٹل تبدیلی اور صنفی برابری کو بھی کلیدی اہمیت دی گئی ہے جبکہ پاکستان میں معاشی اصلاحات اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے مختلف اقدامات کئے جائینگے۔

کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے کہا ہے کہ یہ حکمت عملی پاکستان کے ڈھانچہ جاتی مسائل کے حل کیلئے تیار کی گئی ہے، اسکا مقصد مضبوط اور دیرپا معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور معیشت کو مزید مستحکم کیا جا سکے گا، پاکستان نے بیرونی معاشی دباؤ کے باوجود اپنی معیشت کو کسی حد تک سنبھالا ہے اور اہم اصلاحات کا آغاز بھی کیا ہے جبکہ نئی حکمت عملی میں برآمدات اور سرمایہ کاری پر مبنی ترقی پر زور دیا گیا ہے۔

اے ڈی بی نے کہاہے کہ نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پالیسی اصلاحات، مالی معاونت، تکنیکی مدد اور علمی تعاون پر مبنی مربوط حکمت عملی اپنائی جائیگی جبکہ موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پائیداری اور لچک کو بھی منصوبے کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یہ حکمت عملی ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں