ہومتازہ ترینامریکی طلبہ کا چھونگ چھنگ کا دورہ، چینی ہم عمروں کے ساتھ...

امریکی طلبہ کا چھونگ چھنگ کا دورہ، چینی ہم عمروں کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ کی سرگرمیوں میں حصہ لیا

امریکی ریاست کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے ہائی اسکول کے طلبہ اور اساتذہ کے ایک گروپ نے حال ہی میں ماحولیاتی تبادلے کے پروگرام کے تحت چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ کا دورہ کیا ہے۔

اپنے دورے کے دوران انہیں چھونگ چھنگ کے چڑیا گھر میں دیوہیکل پانڈوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔

انہوں نے پانڈوں کے رہن سہن، ان کے تحفظ کی صورتحال اور چڑیا گھر کی جانب سے ان کی دیکھ بھال، افزائشِ نسل اور تعلیمی آگاہی سے متعلق اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ایبے بیناوِڈیز، امریکی طالبہ

"یہ میری زندگی میں پہلی بار ہے کہ میں نے پانڈوں کو حقیقت میں دیکھا ہے۔ میرے خیال میں یہ ایک بہت ہی خوبصورت تجربہ ہے کیونکہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ چھونگ چھنگ میں مجھے اتنی خوبصورت جگہیں اور اتنی دلکش مخلوقات دیکھنے کو ملیں گی۔”

طلبہ نے مقامی ہم عمروں کے ساتھ مل کر بانس کے پودے بھی لگائے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لوو ہانیون، چینی طالبہ

"اس پر لکھا ہے ‘مجھے دیوہیکل پانڈوں سے محبت ہے’۔ ہر کوئی پانڈوں سے محبت کرتا ہے۔ یہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے ایک پل کی طرح ہیں۔ میں یہ بھی امید کرتی ہوں کہ ہماری دوستی بھی بانس کے اس پودے کی طرح ہمیشہ بڑھتی رہے گی۔”

اس دورے کے دوران امریکی وفد نے ایک جدید حیاتیاتی تنوع (بایو ڈائیورسٹی) مشاہداتی اسٹیشن کا بھی دورہ کیا۔

وہاں انہوں نے پرندوں کی ہجرت، ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں جانا اور چینی طلبہ کے ساتھ مل کر پرندوں کے لئے دوستانہ اسٹیکرز بھی تیار کئے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): ایبی بیناوِڈیز، امریکی طالبہ

"مجھے اپنے ذاتی ڈیزائن بنانے میں بہت مزہ آیا۔ اور پھر انہیں گولڈن ایگل ٹاور پر لگانا واقعی خاص تجربہ تھا۔ جب میں واپس گھر جاؤں گی تو میں سب کو بتا سکوں گی کہ ہم نے پرندوں کے جھرمٹ کو بچانے میں مدد کی تھی۔میں انہیں پرندوں کی ان نئی اقسام کے بارے میں بھی سکھا سکوں گی جو ہم نے یہاں سیکھی ہیں۔”

چھونگ چھنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

امریکی طلبہ کی چھونگ چھنگ میں ماحولیاتی تبادلہ پروگرام میں شرکت

کولوراڈو کے طلبہ نے چینی ہم عمروں کے ساتھ ماحولیاتی سرگرمیوں میں حصہ لیا

طلبہ نے چھونگ چھنگ چڑیا گھر میں دیوہیکل پانڈوں کو قریب سے دیکھا

پانڈوں کی دیکھ بھال، افزائش اور تحفظ کے بارے میں معلومات حاصل کیں

امریکی اور چینی طلبہ نے مل کر بانس کے پودے لگائے

طلبہ نے دوستی اور ماحولیاتی تحفظ کا مشترکہ پیغام دیا

طلبہ کے وفد نے بایو ڈائیورسٹی آبزرویشن اسٹیشن کا بھی دورہ کیا

طلبہ نے پرندوں کی ہجرت اور ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں سیکھا

چینی اور امریکی طلبہ نے مل کر تخلیقی اسٹیکرز ڈیزائن کئے

چینی اور امریکی طلبہ نے مل کر پرندوں کے لیے تخلیقی اسٹیکرز ڈیزائن کئے

پروگرام نے دونوں ممالک کے طلبہ کے درمیان دوستی کو فروغ دیا

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں