امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دنیا میں مسلمانوں کیخلاف نفرت و تعصب کا رویہ اپنایا جا رہا ہے اقوام متحدہ اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے نام پر مسلمانوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مسلمانوں کیخلاف نفرت بلاجواز ہے۔
انہوں نے کہا اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جس میں اقلیتوں کے حقوق واضح ہیں، پاکستان میں تمام اقلیتیں عزت و احترام کیساتھ بلاخوف و خطر زندگی بسر کر رہی ہیں۔


