پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان فہد مصطفی لباس کے انتخاب کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔
حال ہی میں فہد مصطفی نے اپنی نئی فلم کی تشہیر کے سلسلے میں ایک یوٹیوب چینل کیلئے انٹرویو دیا، اس موقع پر اداکار سپورٹس ویئر میں نظر آئے اور انہوں نے اسی لباس میں انٹرویو بھی ریکارڈ کروایا تاہم فہد مصطفی کے اس لباس کو سوشل میڈیا صارفین نے ناپسند کیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
متعدد صارفین کا کہنا تھا کہ اداکار کو انٹرویو کیلئے زیادہ مناسب لباس کا انتخاب کرنا چاہئے تھا، ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے شارٹس پہننے سے پہلے کم از کم ورزش کر کے اپنی ٹانگوں کو بہتر بنا لیتے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ وہ خود کو بہت زیادہ سمجھتے ہیں، یہ لباس اچھا نہیں لگ رہا۔
کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ اس انٹرویو کے لیے زیادہ بہتر اور باوقار لباس پہنا جا سکتا تھا۔
دوسری جانب کچھ مداح اسے ذاتی پسند قرار دیتے ہوئے اس معاملے کو غیر ضروری بحث قرار دے رہے ہیں۔


