ہومتازہ ترینچین اور ویتنام سرحدی دفاعی دوستی کے دسویں تبادلہ پروگرام کا انعقاد...

چین اور ویتنام سرحدی دفاعی دوستی کے دسویں تبادلہ پروگرام کا انعقاد کریں گے

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت قومی دفاع نے اعلان کیا ہے کہ چین اور ویتنام مارچ کے وسط میں سرحدی دفاعی دوستی کے دسویں تبادلہ پروگرام کا انعقاد کریں گے ۔

وزارت کے بیان کے مطابق یہ تقریب چین کے گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقے اور ویتنام کے صوبے چوانگ ننہ کے مخصوص سرحدی علاقوں اور بندرگاہوں میں منعقد کی جائے گی جبکہ کچھ سرگرمیاں خلیج بے بو کے سمندری علاقوں میں بھی ہوں گی۔

بیان کے مطابق اس موقع پر دونوں ممالک مشترکہ بحری بیڑے کی گشت اور تربیتی مشقیں کریں گے۔ اس کے علاوہ سرحدی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کے لئے طبی مشورے اور ثقافتی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں