ہومتازہ ترینپی ایس ایل فرنچائز راولپنڈی کے فاسٹ بائولر زمان خان زخمی، ایونٹ...

پی ایس ایل فرنچائز راولپنڈی کے فاسٹ بائولر زمان خان زخمی، ایونٹ سے باہر

فاسٹ بائولر زمان خان نیشنل ٹی 20کپ کے دوران زخمی ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

پی سی بی سے جاری بیان کے مطابق زمان خان پشاور اور فیصل آباد کے میچ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، پاکستاں کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل ان کی ریکوری اور ری ہیب پلان ترتیب دے گا۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق زمان خان کی فٹنس کی بحالی میں 4سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ زمان خان پی ایس ایل میں راولپنڈی کے سکواڈ میں شامل ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں