حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق ملک کے کل زر مبادلہ ذخائر 21.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جو گزشتہ 4 سال کی بلند ترین سطح ہے۔
مشیر خزانہ کے مطابق زرِ مبادلہ ذخائر میں سٹیٹ بینک کا حصہ 16.3ارب اور کمرشل بینکوں کا حصہ 5.3ارب ڈالر ہے۔
مشیر وزیر خزانہ کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر کا مجموعی حصہ 76فیصد تک پہنچ گیا ہے، مرکزی بینک کے بڑھتے ذخائر ملکی مالی خودمختاری اور پالیسی کنٹرول میں اضافہ ظاہر کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک ریزروز میں اضافہ ملک کے مضبوط مالیاتی ذخائر اور معاشی استحکام کا عکاس ہے۔


