ہومپاکستانعیدالفطر، شرجیل میمن کی زائد کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کی...

عیدالفطر، شرجیل میمن کی زائد کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کی ہدایت

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے عید الفطر پر مسافروں پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹ کیخلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کردیئے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بعض ٹرانسپورٹرز کی جانب سے خودساختہ طور پر کرایوں میں اضافہ مسافروں پر اضافی مالی بوجھ ڈال رہا ہے، عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا اور بغیر اجازت کرایوں میں اضافہ روکنا متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

شرجیل میمن نے پولیس، تمام اضلاع کی انتظامیہ، این ایچ اے، ٹریفک و ٹرانسپورٹ سمیت متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کر کے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ارسال کریں۔

انہوں نے کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنیوالوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیوں سے مسافروں کو سرکاری مقررہ کرایوں پر محفوظ اور سہل سفر ی سہولت فراہم ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں