ہومتازہ تریندی ہنڈرڈ لیگ، سن رائزرز حیدرآباد کی مالکن نے سپنر ابرار احمد...

دی ہنڈرڈ لیگ، سن رائزرز حیدرآباد کی مالکن نے سپنر ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کرلیا

انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ لیگ 2026 کیلئے آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کی مالکن نے پاکستان کے مسٹری سپنر ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے، دی ہنڈریڈ لیگ کی پلیئرز آکشن میں سن رائزرز لیڈز نے ابرار احمد کو ایک لاکھ 90 ہزار پائونڈ (7کروڑ روپے سے زائد) میں خریدا۔

ابرار احمد ٹورنامنٹ میں کسی بھارتی ملکیت والی ٹیم کیساتھ معاہدہ کرنیوالے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

نیلامی سے قبل یہ قیاس آرائیاں زیر گردش تھیں کہ آئی پی ایل سے منسلک مالکان پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب نہیں کرینگے تاہم ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈینیئل ویٹوری نے ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے صرف کارکردگی اور ضرورت کو مدنظر رکھ کر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر انگلینڈ کے لیگ سپنر عادل رشید کو حاصل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ناکامی کے بعد غیر ملکی سپنرز کی تلاش شروع کی گئی۔

ڈینیئل ویٹوری کے مطابق فہرست میں بنگلادیش کے رشاد حسین اور پاکستان عثمان طارق بھی شامل تھے تاہم بالآخر ابرار احمد کو منتخب کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں