پاکستانی اداکارہ یشما گل نے اپنی بہترین دوست ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی سے متعلق حقیقت بیان کر
دی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، اس دوران فون کال پر ایک مداح نے سوال کیا آپ بتا سکتی ہیں کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر شادی کر رہے ہیں یا نہیں؟ اگر ہاں تو کیا آپ اسکی تاریخ بتا سکتی ہیں؟ جواب میں یشما گل نے کہا کہ میرے خیال میں دو لوگوں کی شادی انکا ذاتی اور نجی معاملہ ہوتا ہے، اس بارے میں صرف وہی لوگ بات کر سکتے ہیں، مجھے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ اگر ایسا کچھ ہونیوالا ہوا تو وہ خود اپنے انسٹاگرام اکائونٹس پر اسکا اعلان کریں گے، دعا کرتی ہوں کہ ہر کسی کو ایک اچھا، خیال رکھنے والا اور عزت دینے والا شریکِ حیات ملے۔
یشما گل نے کہا کہ اگر آپ مجھ سے پوچھ رہی ہیں تو مجھے ہانیہ اور عاصم کی شادی کے حوالے سے کوئی علم نہیں ہے لیکن اگر ایسا ہوا تو دونوں سپر اسٹار کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے پتا چل جائے گا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری یہ ہی دعا ہے کہ سب کی اچھی جگہ اور وقت پر شادی ہوجائے۔


