کراچی پورٹ سے متحدہ عرب امارات کیلئے نئی فیڈر سروس شروع کردی گئی۔
جاری بیان میں وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چودھری نے کہا ہے کہ کراچی گیٹ وے ٹرمینل سے فجیرہ اور خورفکن کیلئے باقاعدہ شپنگ سروس شروع کردی گئی ہے، نئی فیڈر سروس ٹرانشپ کی جانب اہم پیشرفت ہے جس سے پاکستان کے درآمد اور برآمد کنندگان کو عالمی شپنگ نیٹ ورک تک بہتر رسائی ملے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پیشرفت سے کراچی پورٹ کے علاقائی بندرگاہوں سے رابطوں میں نمایاں اضافہ ہوگا، پہلا فیڈر شپ کراچی گیٹ وے ٹرمینل پہنچ چکا ہے، نئی سروس سے پاکستان کی سپلائی چین کو استحکام ملنے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کے جی ٹی ایل کے سی ای او خرم عزیز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔


